۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہدائے پولیس ڈیرہ

حوزہ / شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، پوری قوم ان کی مقروض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے پولیس کی یاد میں اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں منعقدہ مجلس میں ریجینل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس،کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد راشد، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،عبدالحلیم قصوریہ اور شہدائے پولیس کی فیملیز نے شرکت کی۔

مجلس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ریجینل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس،کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد راشد، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے اعجاز شہید پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ.شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، پوری قوم ان کی مقروض ہے ۔ شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ان کی قربانیوں کا ہر صورت لاج رکھیں گے، شہدائے پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رہتی دنیا تک سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔

شہدائے پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز شہدائے کےلئے دعا مغفرت کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .